تیمم کا مکمل طریقہ، فرائض، شرائط اور سنن
تیمم، اسلامی شریعت کا اہم حصہ ہے جو مسلمانوں کو پانی کی عدم دستیابی یا دیگر مشکلات کی صورت میں وضو کی حالت میں استعمال کرنے کا اہل بناتا ہے۔ یہ عمل ایک مخصوص طریقہ پر مبنی ہے، جس میں نیک نیتی اور صفاحسنت کی بنیادوں پر ایک مکمل روایتی فورمولا ہوتا ہے۔ تیمم کا عمل پانی کی کمی یا دستیابی میں مشکلات کی صورت میں انسان کو دینی رہنمائی دیتا ہے تاکہ وہ نماز اور دینی معاملات کو پانی کی عدم دستیابی کے باوجود بھی صحیح طور پر انجام دے سکے۔
تیمم کا مکمل طریقہ
جب آدمی تیمم کرنے کا ارادہ کرے تو اول نیت کرے کہ میں ناپاکی دور کرنے اور نماز پڑھنے کے لئے تیمم کرتا ہوں۔ پھر دونوں ہاتھ پاک مٹی پر مار کر انہیں جھاڑ دے۔ زیادہ مٹی لگ جائے تو منہ سے پھونک دے اور دونوں ہاتھوں کو منہ پر اس طرح پھیرے کہ کوئی جگہ باقی نہ رہے۔ اگر بال برابر بھی جگہ چھوٹ جائے گی تو تیمم جائز نہ ہوگا۔ پھر دوسری مرتبہ ہاتھ مٹی پر مارے اور انہیں جھاڑ کر پہلے بائیں ہاتھ کی چارانگلیاں سیدھے ہاتھ کی انگلیوں کے سروں کے نیچے رکھ کر کھینچتے ہوئے کہنی تک لے جائے۔ پھر بائیں ہاتھ کی ہتھیلی سیدھے ہاتھ کے اوپر کی طرف کہنی سے انگلیوں کی طرف کھینچتے ہوئے لائے اور بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے اندر کی جانب کو سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کی پشت پر پھیرے۔ پھر ایسی طرح سیدھے ہاتھ کو بائیں پر پھیرے اور انگلیوں کا خلال کریں۔ مرد کے لئے داڑھی کا خلال کرنا بھی مسنون ہے۔
تیمم کے فرائض
پاک صاف مٹی پر دونوں ہاتھوں کی ضرب لگا کر پورے چہرے پر ہاتھ پھیر لینا۔ دونوں ہاتھوں کی دوسری ضرب لگا کر ہاتھوں کا کہنیوں سمیت مسح کرنا۔ ان مقررہ اعضاء کا اس طرح مسح کرنا کہ دونوں ہاتھوں کے پھیرنے سے ایک بال برابر جگہ بھی خالی نہ رہے۔ تیمم کی نیّت کرنا۔
تیمم کے صحیح ہونے کے نو شرائط ہیں
مسلمان ہونا *
نیت کرنا *
ہاتھ پھیرنا *
تین یا اس سے زیادہ انگلیوں سے پھیرنا *
تیم ایسی چیز سے کرنا جو زمین کی جنس سے ہو *
مذکورہ اشیاء کا مطہر پاک کرنے والا ہونا *
پانی کا مفقود ہونا *
حیض، نفاس اور حدث سے خالی وقت میں تیمم کرنا *
اعضاء تیمم پر ایسی چیز کا نہ پایا جانا جو چمڑے تک مسح کرنے سے مانع ہو۔ اور تیسری شرط یہ ہے کہ اگر وہ پیالہ مٹی کا ہے اور اس پر روغن وغیرہ لگائے نہ گئے ہوں تو اس پر تیمم کرنا درست ہے۔
تیمم کے(سُنتیں)
صاف مٹی پر دونوں ہتھیلیوں کو ماریں۔ *
ہتھیلیوں کو مٹی پر مار کر اپنی طرف کھینچیں۔ *
ہتھیلیوں کو ذرا پیچھے ہٹائیں۔ *
دونوں ہاتھوں کو جھاڑیں۔ *
بِسْمِ اللہ کہیں۔ *
مٹی پر ہاتھ مارتے وقت اُنگلیوں کو کشادہ رکھیں۔ *
پے دَر پے مسح کریں، درمیان میں توقف نہ کریں۔ *
ترتیب کو یاد رکھیں: پہلے پورے منہ پر دونوں ہاتھوں کا پھیرنا، پھر دونوں ہاتھوں پر کہنیوں سمیت ہاتھ پھیرنا۔