سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری جاری کر دی گئ ہے. سردی میں اضافے کے باعث سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول شروع ہونے کا وقت صبح 8 بجے تک ایڈجسٹ کیا گیا ہے اور یہ تبدیلی 31 جنوری تک موثر رہے گی۔
اس ترمیم کا اطلاق سرکاری اور نجی اسکولوں دونوں پر ہوگا جیسا کہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے۔ دوسری جانب شدید سردی اور دھند کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں تعلیمی ادارے 5 جنوری سے 15 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر بھمبر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔